بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

اسلام آباد پرپی ٹی آئی کی ممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیئے وزارت داخلہ کی حکمت عملی تیار

Tuesday, 4 October, 2022

دارالحکومت اسلام آباد پرپی ٹی آئی کی ممکنہ چڑھائی کو روکنے کے لیئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس جاری وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جارہی ہے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اجلاس کی کاروائی کو ان کیمرا رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں چیف کمشنراسلام آباد عثمان یونس، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن شریک ہیں۔ اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں