بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

پاکستان کو اس وقت صحت، غذا اور تباہ کن سیلاب سے بے گھر ہونے والے شہریوں جیسے مسائل کا سامنا ہے وزیراعظم شہبازشریف

Thursday, 6 October, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب آنے کے بعد اُن امیر ممالک سے پاکستان کو مدد کی بھیک مانگنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے جن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے ان مسائل نے جنم لیا ہے۔ مدد کی بھیک نہیں، عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں۔ مالی معاونت قرض کی صورت میں نہیں چاہئے۔ ممتاز برطانوی اخبار گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت صحت، غذا اور تباہ کن سیلاب سے بے گھر ہونے والے شہریوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ مون سون کی تباہ کن بارشوں سے ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بعض علاقوں میں 1.7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ یہ اب تک ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔ ماحول میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا 0.8 فیصد حصہ بنتا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ترقی یافتہ ممالک اس صورتحال کے اصل ذمہ دار ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایسی تباہی میں نے کبھی نہیں دیکھی جو حالیہ سیلاب سے پاکستان میں ہوئی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ وہ اپنے ہی ملک میں مہاجر بن چکے ہیں۔ اربوں کی عالمی امداد اور عطیات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں کہاکہ اگرچہ مزید مدد کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ لیکن یہ ’ناکافی‘ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ تباہی کا حجم اور دائرہ اتنا وسیع ہے جو پاکستان کے اپنے وسائل سے پورا ہونا ناممکن ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *