بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ، عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور، 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

Monday, 17 October, 2022

ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک کے لیے منظور کر لی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں خصوصی مرکزی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

خصوصی مرکزی عدالت اسلام آباد کے جج آصف محمود نے ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کے ضمن میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو گرفتاری سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *