بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 15.1°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے ، آصف علی زرداری

Saturday, 5 November, 2022

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی شدید مذمت کی ہے، کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس کو اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نےایک بیان میں ملکی ایجنسیسز کے خلاف زہر افشانی اور ہرزہ سرائی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔
آصف زرداری نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ انیس سو سینتالیس سے لے کر اب تک ہم نے اوراداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *