بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 28 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا حملہ، ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

Sunday, 6 November, 2022

سندھ کے علاقہ گھوٹکی میں کچے کے علاقے مین ڈاکووں کے قبضہ سے مغوی افراد کو بازیاب کرانے کے لیئے کیئے جانے والے آپریشن کے دوران ڈاکووں کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی کے مطابق رات کے وقت اچانک ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر دیا، جس سے ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں اور شہید اہلکاروں کی لاشیں تاحال ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں ہمارے نمائیندے کے مطابق ابھی تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائیرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے پولیس کے تازہ دم دستے کچہ کے علاقے کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *