بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتویٰ

Saturday, 12 November, 2022

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے اور دفتر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے جی 20 سمٹ کے باعث پاکستان اور دوسرے ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کیا تاہم دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کی از سر نو تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور وہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کا دورے کا آغاز کرنا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *