بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.6°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

میرا بیٹا قتل ہوا ہے، ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، ارشد شریف کی والدہ کا اعلان

Tuesday, 6 December, 2022

ارشد شریف کی والدہ نے اعلان کیا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی حکومت ایف آئی آر درج کرے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرےیاد رہے سپریم کورٹ کا آج شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ارشد شریف کے قتل کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف ایک لیڈنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی نہیں مل رہی تھی ، ایف آئی آر کی کاپی کل عدالت میں پیش کی جائے۔جسٹس عطا عمر بندیال نے کہا کہ کینیا میں حکومت پاکستان کو رسائی حاصل ہے، تحقیقاتی رپورٹ تک رسائی سب کا حق ہے، صحافی قتل ہوگیا سامنے آنا چاہیے کہ کس نے قتل کیا

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *