بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

آسٹریلیا میں پولیس مقابلے میں 2اہلکاروں سمیت6افراد ہلاک

Tuesday, 13 December, 2022

سڈنی:آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے ایک مضافاقی علاقے وائمبیلا میں پولیس مقابلے میں 6افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک پراپرٹی میں لاپتہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر 4پولیس افسر وہاں پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے خاتون اہلکار سمیت2نوجوان پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔فائرنگ کیزد میں آکر58سالہ پڑوسی بھی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور گھر کا محاصرہ کرلیا۔پولیس اور مسلح ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خاتون سمیت تینوں مسلم ملزمان میں کئی گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک حملہ آور خا تون سمیت تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *