بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ سمگلنگ کی کوشش ناکام

Tuesday, 20 December, 2022

نوجوانوں کو خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کی غرض سے سمگلنگ کی کوشش ناکام۔خفیہ اطلاع پر کاروائی ، کراچی سے اسلام آباد لیڈی کیریئر کے ذریعے وِیڈ سمگلنگ کی کوشش ناکام۔خُفیہ ذرائع سے اطلاع تھی کہ ایک خاتون لاکھوں روپے مالیت کی وِیڈ بزریعہ ڈائیوؤ بس کراچی سے راولپنڈی سمگل کرے گی۔اے این ایف کی ٹیم نے معلومات کے بعد ڈائیوو ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی کی۔اسی دوران اطلاعات کے مطابق ٹرمینل پر ایک مشتبہ شخص رہائشی وزیرستان اور خاتون ملزمہ کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ملزمہ کے بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئ وِیڈ قبضے میں لےلی گئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے۔ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔مُقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *