بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

Tuesday, 27 December, 2022

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات31دسمبر کو کرانے کے لئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور اسلم کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں د رخواست میں کابینہ ڈویژن،وزارت داخلہ،الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ا لیکشن سے گیارہ روز پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی اہمیت نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کر کے الیکشن کمیشن کا20دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے،الیکشن کمیشن کو101یونین کونسلز میں 31دسمبر کو الیکشن کرانے کی ہدایت کی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *