بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

پی ٹی آئی کے ارکان کو ا ستعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا،راجہ پرویز اشرف

Wednesday, 28 December, 2022

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو ایک ایک کر کے آنا ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی کے ارکان کو ا ستعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا۔قومی اسمبلی کے سپیکر کا مزید کہنا تھا ہ استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں۔استعفے ارکان کے تحریر کردہ نہیں تھے۔گزشتہ طلبی پر بھی پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے۔پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لئے رابطہ کیا تھا ان کو بتا دیا ہے کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے ا ستعفوں پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔پی ٹی آئی کا وفد اس سلسلے میں کل سپیکر سے ملاقات کرے گا۔سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سمیت دیگر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *