بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ اپنے استفیٰ رکوانے کے لیئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

Monday, 23 January, 2023

پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ نہ جا سکے۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اب الیکشن کمیشن پہنچ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر خاردار تاریں لگا کر تمام راستے بند کر دیے گئے۔ادھر ‏پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا ہے کہ ہمارے 45 ارکان قومی اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ استعفے واپس لینے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کردیا،سپیکر کی جانب سے مزید استعفوں کی منظوری غیر قانونی، غیر آئینی قراردی جائے لیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں جو اپنے استعفی منظور نہ کرنے کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن سے ملنا چائتے ہیں اس وقت ریاض فتیانہ اور عامر ڈوگر ملاقات کے لئے چیف الیکشن کمیشنر کے آفس میں موجود ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *