بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

Wednesday, 1 February, 2023

راولپنڈی کی مشہور ومعروف لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی کے تنازع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نویر احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔شیخ رشید کو لال حویلی کے7مختلف یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل میں طلب کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کاروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو3فروری کو صبح 10بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہو ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جج نے اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو15دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *