بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

یو اے ای نے ہمیشہ دیرینہ دوست کی حیثیت میں پاکستان کی ہر مشکل میں ساتھ دیا،وفاقی وزیر قانون

Tuesday, 7 March, 2023

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ دیرینہ دوست کی حیثیت میں پاکستان کی ہر مشکل میں ساتھ دیا معاشی استحکام میں مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکر گزار ہیں یہ بات انھوں نے یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں دوطرفہ ملکی امور پر گفتگو کی اس موقع پر یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی پائیداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں وزارت قانون و انصاف پاکستان اور وزارت انصاف یو اے ای کی طرف سےدونوں ممالک کے فائدے اور عوام کی سہولت کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *