بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448

عدالت کے حکم پر عمران خان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، فیصل کریم کنڈی

Thursday, 16 March, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پر عمران خان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کےلیے چوہے کی طرح چھپ کر بل میں بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریال تالپور، مریم نواز سمیت کئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ ہوئی تھیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ انتقامی سیاست کا سامنا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے ایک پاکستان کا مطالبہ کر رہے ہیں، دو نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *