بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 11 محرم 1448

عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے انہیں ہم جانتے ہیں، فرخ حبیب

Sunday, 19 March, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارا معاملہ پریشر گروپ کا نہیں۔ جب عمران خان نکلتے ہیں تو عوام محبت میں نکلتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جعلی مقدمات ہیں، کوئی کرپشن کا مقدمہ نہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر 11 ماہ میں 94 مقدمات بنا دیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے ان تمام لوگوں کو ہم جانتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص نہیں جسے ہم نہ جانتے ہوں۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کرنے والوں سے ہی خطرہ ہے، ہمارا دشمن رانا ثناءاللّٰہ اور شہباز شریف ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *