بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.3°C
Friday, 03 July 2026 | پاکستان: 18 محرم 1448

عمران خان پیشی کےلیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

Tuesday, 21 March, 2023

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔عمران خان نے توشہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدماٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو 2:15 تک عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *