بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

بہتر ہوتا لاڈلے کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، مریم اورنگزیب

Wednesday, 5 April, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے تو قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا، آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کے لیے مہلک ثابت ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی فیصلے سے آج تک آئینی، سیاسی، معاشی بحران ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جب سازش بےنقاب ہوتی ہے تو دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *