بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا، بلاول بھٹو

Wednesday, 3 May, 2023

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزبِ اختلاف میں آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔یوم آزادی صحافت پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شب خون مارنے کا موقع ڈھونڈتی ہے، یہ سوچ آزادیِ صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں، جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لیے پیپلز پارٹی صحافی اتحاد سدا بہار اور مضبوط رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا، پی پی پی اور اس کی قیادت کے خلاف بدترین میڈیا ٹرائل ہوتا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے باوجود پی پی پی کبھی آزادی صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، ہم جاننے کے حق کے قانون کو وسعت دینے اور من و عن عملدرآمد میں یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور صحافی حقوق کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گی، آزادی صحافت کے لیے مثالی ماحول کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، عوام میں میڈیا لٹریسی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *