بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 15.9°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Wednesday, 3 May, 2023

اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تنبیہ کی ہے کہ عدالتی اوقات میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی ذاتی حیثیت میں عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ وہ نہیں آسکے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ درخواست دائر ہوگئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی وقت تک درخواست گزار عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے، عدالتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، ہائیکورٹ کو سول کورٹ سمجھ رکھا ہے کیا؟ عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ یا ہم نیچے آگئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں۔عدالت نے عمران خان کی عدالتی اوقات میں پیشی تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *