بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین اور خاوند نے طلاق کیلئے درخواست دے دی

Thursday, 11 May, 2023

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس رائیکونین کے درمیان طلاق ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم نے ایک ساتھ طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی ہے، ہم 19 سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں۔سنا مارین نے کہا کہ ہم بطور فیملی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم سنا اور ان کے خاوند مارکس 16 برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔سنا مارین 34 برس کی عمر میں 2019 میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *