بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Friday, 31 July 2026 | پاکستان: 17 صفر 1448

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Tuesday, 16 May, 2023

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گزشتہ ماہ بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں قومی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *