بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز

Thursday, 25 May, 2023

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچ گیا، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جو جرم 9 مئی کو عمران خان نے کیا کوئی بھی یہاں تک کہ اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم میں اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا لیکن یہاں پر تو عمران خان نے پورا ملک ہی جلا ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سکیورٹی عمارتوں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا، یہ کام ٹی ٹی پی نے کیا یا پی ٹی آئی نے کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھیں سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں جبکہ پاکستان پہلے ہے، ‏پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *