بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 16.5°C
Friday, 23 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

بابراعظم، رضوان کی ہارورڈ اسکول میں داخلے کے بعد پڑھائی کی تصویر وائرل

Wednesday, 31 May, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان ان دنوں تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکا میں مقیم ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم نے مداحوں سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور رضوان کے ہمراہ ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلے کے بعد پڑھتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔تصویر میں بابراعظم صوفے پر لیٹے ہوئے پڑھائی کررہے ہیں جبکہ رضوان زمین پر بیٹھ کر نوٹس کا مطالعہ کرتے ہوئے مختلف پیپرز کا جائزہ لے رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بابراعظم اور محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے پروگرام کا حصہ بنے تھے، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز ہیں۔دونوں کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شرکت کریں گے جہاں وہ انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس تعلیم حاصل کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *