اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین اور عملے نے جامعہ کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی کاوشوں سے مملکت سعودی عرب نے جامعہ کے لیے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔
یہ رقم اس مجموعی گرانٹ کا حصہ ہے جو مملکت سعودی عرب نے گریڈ 1 سے گریڈ 21 تک کے تمام ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026-27 کے لیے جاری کی ہے۔
سعودی سپورٹ فنڈ کی مکمل گرانٹ جامعہ کے جاری اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
سال 2026 کی گرانٹ مملکت سعودی عرب کے اس تعاون کا تسلسل ہے جو برسوں سے جامعہ کے ساتھ جاری ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں