بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی

Monday, 5 June, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں، مجھے سونے نہیں دیتے، سب کو معلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، یہ میرے خلاف ہزار کیس بنالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ مقدمات کے پیچھے کون ہے، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو کیسے آگے بڑھانا ہے جہاں ہم غلط ہوئے ہم اپنی اصلاح کرلیں گے، فوج ہمارا ادارہ ہے اور ہم اسکے ساتھ ہیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہیں کیونکہ آپ حق پر ہیں اور آپ نے کوئی جرم نہیں کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *