بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

یوکرینی خاتون اوّل کا روسی صدر پیوٹن کو جواب

Thursday, 22 June, 2023

یوکرین کی خاتون اوّل اولینا زیلنسکا نے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ سیاسی تناظر میں آپ کسی کی نسل پر بھی بحث کر سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں یوکرینی صدر کے یہودی ہونے کو یہودی عوام کی توہین قرار دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اولینا زیلنسکا نے روسی صدر کی جانب سے اپنے شوہر کی یہودیت کا مذاق اڑانے کے خلاف بات کی اور ان پر تنقید کی۔یوکرین کی خاتون اوّل نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے جمعے کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے دوران کہا تھا کہ ’میرے بہت سے یہودی دوست ہیں جو کہتے ہیں کہ زیلینسکی یہودی نہیں ہے بلکہ یہودی لوگوں کی توہین ہے‘۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *