بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

کچے میں آپریشن کے بعد واپس جانیوالی پولیس پارٹی کو ڈاکوﺅں نے گھیر لیا ،شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی

Friday, 28 July, 2023

کچے کے علاقے میں آپریشن کے بعد واپس جانیوالی پولیس پارٹی کو ڈاکوﺅں نے گھیرلیا اور اہلکار کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔کچے میں رحیم یار خان پولیس نے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن کیا اور مقابلے میں 6 ڈاکوﺅںکو ہلاک کردیا جن کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا گیا ہے ، پولیس پارٹی واپس روانہ ہوئی تو کچھ دور ڈاکوﺅں کے بڑے گروہ نے پولیس کو گھیر لیا اور ایک اہلکار کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کو چھڑانے کیلئے صادق آباد سے تین بکتر بند گاڑیوں کیساتھ بھاری نفری روانہ کر دی گئی ، کچے کے علاقے کھروڑ میں ڈاکوﺅں سے مبینہ مقابلہ جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *