بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.4°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا سینیٹرشپ اور پارٹی عہدے سے دستبرداری کا اعلان

Monday, 14 August, 2023

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹرشپ اور پارٹی عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔انوارالحق کاکڑ نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے نگراں وزیراعظم کے طور پر بنیادی ذمے داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی ذمے داری کی وجہ سے میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنی ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم نے سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں