بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

شیخوپورہ ، موٹروے پر تیز رفتار بس الٹ گئی ، حادثے میں 6 افراد ہلاک،افراتفری مچ گئی ، امدادی ٹیمیں روانہ

Sunday, 10 September, 2023

شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔شیخو پورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگران انٹر چینج کے قریب بس اُلٹ گئی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا
حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جارہے تھے ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *