بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 27 August 2026 | پاکستان: 16 ر بیع الاول 1448

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی اور انکے شوہر کیخلاف فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج

Friday, 20 October, 2023

گوجرانوالا میں بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فرید ٹاؤن کے رہائشی کی مدعیت میں درج مقدمے میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کی جانب سے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو دکانیں خریدی تھیں، ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کر کے دکانیں کسی اور کو منتقل کردی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر حکام کے پاس پہنچ چکے تھے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *