بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.7°C
Thursday, 02 July 2026 | پاکستان: 17 محرم 1448

مولانا فضل الرحمان غزہ روانہ

Sunday, 5 November, 2023

اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنیوالے فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ ہوگئے ، مولانا کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں ۔مولانا کی نقل وحرکت کو خفیہ رکھاگیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے وہ اپنے ساتھ خوراک او ادویات لیکر جارہے ہیں ، مولانا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کانام دیا گیا تھا ، مولانا اس منزل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے ۔اس حوالے سے جب جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کررہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *