بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.6°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

یوسف رضا گیلانی کی شاہ محمود سے پولیس بدسلوکی کی مذمت

Thursday, 28 December, 2023

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے پولیس کی بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی سیاستدان کیساتھ ایسا برتاؤ قابلِ افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا، ہم کبھی جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔پی پی سینیٹر نے کہا کہ شاہ محمود کسی مقدمہ میں مطلوب تھے تو گرفتاری اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ شاہ محمود قریشی سے بدسلوکی کا نوٹس لے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *