بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.5°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

این اے 242 پر ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن میں ڈیڈ لاک برقرار

Sunday, 31 December, 2023

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر سندھ میں مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کراچی میں ملاقات ہوئی۔مسلم لیگ ہاو ¿س کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں امین الحق، جاوید حنیف اور حسن صابر پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو ¿ں نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور دیگر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات اور انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس تھا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماو ¿ں نے کراچی کی مختلف حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 242 پر ڈیڈ لاک برقرار رہا، دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر شدید نعرے بازی بھی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *