بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 25 September 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الثانی 1448

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

Monday, 19 February, 2024

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا۔راولپنڈی ڈویڑن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویڑن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری گوشوارے جمع کرائے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، انکوائری کمیٹی کل صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *