بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.6°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

تربت سے کوئٹہ جانیوالی مسافر بس کھائی میں جاگری ، 28 افراد جاں بحق

Wednesday, 29 May, 2024

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جب کہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور اور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے۔ طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق حادثہ تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں