بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 16.7°C
Saturday, 17 October 2026 | پاکستان: 7 جمادی الاول 1448

شہری تیار ہو جائیں،عید کے دوسرے رو ز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا امکان

Tuesday, 18 June, 2024

آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز مختلف شہروں میں موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔شدید گرمی کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں بادل چھا گئے، راولپنڈی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جب کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *