بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

آزر بائیجان کے صدر آج 2 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Thursday, 11 July, 2024

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ آذربائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم نے اپنے دورہ باکو میں دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ صدر آذربائیجان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں 4 اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی قابض افواج نے عالمی قوانین کی توہین اور عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے 93 واں یوم شہدا کشمیر منایا جارہا ہے، اس روز 22 کشمیریوں کو ڈوگرا افواج نے شہید کیا، ڈوگرا افواج کی طرز پر بھارتی قابض افواج نے ہزاروں کشمیریوں کو گزشتہ دہائیوں میں شہید کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اہنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی پرامن اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور اسٹونیا کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *