بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.3°C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 9 ر بیع الثانی 1448

مبینہ اغوا کا معاملہ ، جرم پر توجہ دیں مجھ پر نہیں ، اداکارہ تنقید کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

Friday, 16 August, 2024

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مبینہ اغوا کے معاملے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے، آپ لوگ مجھ پر نہیں جرم پر توجہ دیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ اس جگہ پر کوئی بھی لڑکی ہو سکتی تھی، ان کا ٹارگٹ نمرہ خان نہیں بلکہ ایک لڑکی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے چہروں سے صاف پتا چل رہا تھا وہ مجھے نہیں جانتے تھے، ان کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی اور وہ کوئی بھی لڑکی ہو سکتی تھی، میں، آپ یا آپ کے گھر کی کوئی بھی خاتون۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آواز صرف اسی لیے اٹھائی کہ برائے مہربانی اپنی حفاظت کریں، چینل والے جو بھی لوگ ہیں مجھ پر فوکس نہ کریں جرم پر توجہ دیں، مجھے کسی سے کوئی توجہ اور ہمدردی نہیں چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *