بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

غزہ جیسے سانحات کے حل تک پائیدار ترقی ممکن نہیں ، وزیر دفاع

Tuesday, 24 September, 2024

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کا معاہدہ 100 سے زائد ممالک کو عالمی مالیاتی نظام کی ترقی اور اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں کی لاگت کو کم کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ڈیوائیڈ کو ختم کرتے ہوئے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنایا جائے، مصنوعی ذہانت کو کنٹرول میں رکھا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *