بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں ، اعظم سواتی

Wednesday, 25 September, 2024

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وہ نیلے پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے اعظم سواتی کو افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے وزارت خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور انصاف دشمن ترامیم پر انہیں شکست ہوگی، 3 اکتوبر کو پشاور میں وکلا کنونشن ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *