بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20°C
Tuesday, 13 October 2026 | پاکستان: 3 جمادی الاول 1448

پنجگور میں مزدوروں کا قتل ، وزیراعظم نے سخت ہدایت جاری کردی

Sunday, 29 September, 2024

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں اور مزدوروں پر حملوں کے سفاکانہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدا آباد میں فائرنگ اور مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے زخمی کارکنوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدا آباد میں مکان کی تعمیر پر کام کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے وزیر اعلی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سر زمین پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *