بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے ، محسن نقوی

Sunday, 29 September, 2024

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژا شیریں سے ملاقات کی اور انہیں چین کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچا ہے۔ چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی لازوال دوستی پر فخر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *