بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 6 افراد زخمی

Thursday, 9 January, 2025

سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *