بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 23 August 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الاول 1448

وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش

Sunday, 19 January, 2025

بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔ بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا۔ ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *