بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

چین، بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

Tuesday, 28 January, 2025

چین اور بھارت پانچ سال بعد براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگئے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات میں آمادگی ظاہر کی۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان دوبارہ سے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، پروازوں کی بحالی فریم ورک پر بات چیت کے لیے چینی بھارتی حکام میں ملاقات جلد ہوگی۔چین بھارت متنازع سرحدی علاقے میں 2020 کی فوجی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *