بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.8°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

Tuesday, 25 February, 2025

وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے، بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں۔نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب ہے، اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں، انہیں 38 اضلاع میں لے کر جاں گا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ بگٹی قبیلے کے اندر قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 20 سالہ پرانا مسئلہ حل کر کے جا رہے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *