بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 26 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Sunday, 2 March, 2025

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث رات 3 بجے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *