بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ جانیوالے فیصل کو آف لوڈ کر دیا گیا

Wednesday, 5 March, 2025

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔سینیٹر نے کہا کہ ایئرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے امیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے میرا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *