بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.1°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی ترقی بارے تبادلہ خیال

Monday, 10 March, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز ،زراعت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے گورنر پنجاب کا کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ روابط قابل تحسین ہیں۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے فروغ میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سیاسی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کا کردار اہم ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معیشت کے فروغ کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *